حیدرآباد۔ 24 اگست (پریس نوٹ) ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں زبردست گراوٹ کے باوجود حکومت ملک میں فیول کی قیمتوں میں کمی کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے جس سے عوام پر بوجھ عائد کررہی ہے۔