نئی دہلی : بیرون ملک خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے درمیان چہارشنبہ کو گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 11ویں دن مستحکم رہیں۔بیرون ملک کی منڈیوں میں لندن برینٹ خام تیل 68 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے ۔دہلی میں پٹرول کی قیمت 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے ۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا ۔ان دونوں کی قیمتیں ملک بھر میں ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔