ریاض: سعودی عرب میں، فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس 29 سے 31 اکتوبر 2024 تک ریاض کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی، جس کا نعرہ “ایک لامحدود افق :کل کی تشکیل کیلئے آج سرمایہ کاری ” ہے۔آٹھویں سالانہ کانفرنس کے ذریعے، فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فاؤنڈیشن اس بارے میں بات چیت کو فروغ دے گا کہ کس طرح سرمایہ کاری خوشحال اور پائیدار مستقبل کیلئے ایک عمل انگیز کے طور پر کام کر سکتی ہے اور انسانیت کیلئے زیادہ سے زیادہ فوائد کے حصول کیلئے اس افق کو کیسے وسعت دی جائے۔فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فاؤنڈیشن کے سی ای او اور بورڈ ممبر رچرڈ اٹیس نے اس موضوع کی اہمیت پر زور دیا، اور کہا کہ “ایک لامحدود افق صرف ایک نعرہ نہیں ہے، بلکہ ہمارے اجتماعی وڑن کو وسعت دینے کیلئے ایک واضح دعوت ہے۔ لامحدود مستقبل اس ایڈیشن کا نعرہ ایک ایسے مستقبل کی طرف لے جانے والی گفتگو کیلئے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے جہاں سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہوتی اور سب کیلئے بہتر کل کی جانب کام کرتے ہیں۔ اس سال فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فاؤنڈیشن کی سالانہ کانفرنس کے آٹھویں ایڈیشن میں عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ان سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملیوں، عالمی معیشت میں افریقہ کے کردار، کلیدی عہدوں پہ خواتین کے کردار کو بڑھانے، اندرونی ڈھانچے، اور سرمایہ کاری کے عملی پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی۔