فیوچر سٹی کیلئے حصول اراضیات کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت

   

چیف منسٹر ریونت ریڈی کا جائزہ اجلاس ، ڈیٹا سنٹرس کے قیام پر خصوصی توجہ دینے کا حکم
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے فیوچر سٹی کے قیام کے لیے حصول اراضیات کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ آج شام اپنی قیام گاہ جوبلی ہلز پر چیف منسٹر نے محکمہ صنعت کا جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس اجلاس میں ریاستی وزیر صنعت و آئی ٹی ڈی سریدھر بابو ، چیف منسٹر کے مشیر ویم نریندر ریڈی ، چیف منسٹر کے اسپیشل سکریٹری اجیت ریڈی ، اسپیشل چیف سکریٹری سنجے کمار ڈائرکٹر آف انڈسٹری نکھل چکرورتی ٹی جی آئی سی سی کے وائس چیرمین شیشنک کے علاوہ دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ بعد ازاں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت شہر حیدرآباد کو ترقی دیتے ہوئے ایک اور نیا شہر قائم کرنے کے لیے عالمی معیارات کا جائزہ لیتے ہوئے فیوچر سٹی تعمیر کرنے کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ عہدیدار کسانوں اور مقامی عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے حصول اراضیات کے کاموں کو تیزی سے مکمل کریں ۔ ساتھ ہی ڈیٹا سنٹرس کے قیام پر بھی خصوصی توجہ دینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔ ڈیٹا سنٹرس کے قیام کے لیے بھی ضروریات کے مطابق اراضیات کو تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ سرمایہ کاری کرنے کے لیے تلنگانہ کا رخ کرنے والے سرمایہ داروں ، کارپوریٹ اداروں ، ملٹی نیشنل کمپنیوں کی حکومت مکمل حوصلہ افزائی کرے گی اور ہر قسم کا تعاون کرے گی ۔ فیوچرسٹی میں انٹگریٹیڈ اسپورٹس کامپلکس کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ انٹگریٹیڈ اسپورٹس کامپلکس کے لیے عالمی سطح کے آرکیٹکچر کی خدمات سے استفادہ کرنے کا عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ چیف منسٹر نے اسپورٹس کامپلکس میں کرکٹ ، فٹبال ، گولف جیسے تمام اسپورٹس کو اہمیت دینے کا حکم دیا ۔ میگا پراجکٹس کا کابینی کی سب کمیٹی کو ہر 15 دن میں ایک مرتبہ اجلاس منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ 2024 میں کیپبلیٹی سنٹرس قائم ہوئے 2025 میں تاحال 25 گلوبل کیپبلیٹی سنٹرس قائم ہوچکے ہیں ۔ مزید سنٹرس کے قیام پر توجہ دینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ 100 دن کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے کام کرنے کے احکامات جاری کئے ۔۔ 2