’فیو‘ نے انڈیا۔جاپان بزنس گروپ بنایا

   

نئی دہلی۔19 اکتوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جاپان کے ساتھ کاروباری تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے ہندوستانی برآمدات فیڈریشن (فیو) نے ’ہندوستان ۔ جاپان بزنس گروپ ‘ تشکیل دی ہے ۔فیو کے صدر شرد کمار سراف نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان تجارت اور کاروبار کے مواقع پر منعقد ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برآمدات، درآمدات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ہندوستان اور جاپان کے تجارتی برادری کے درمیان ڈائیلاگ کو حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ایک آن لائن پلیٹ فارم ’ہندوستان جاپان بزنس گروپ‘ بنایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فیو نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لئے ٹوکیو انتظامیہ سے منسلک‘جاپان انڈیا انڈسٹری پروموشن ایسوسی ایشن (جے آئی آئی پی اے ) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کئے ۔