فیڈرر،نڈال اورجوکووچ کی آسٹریلین اوپن میں شرکت

   

میلبورن۔15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) میلبورن پارک میں20 جنوری سے شروع ہونے والے سال کے پہلے گرانڈ سلام ایونٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں نے تصدیق کردی ہے۔ 115ویں ایڈیشن میں رافیل نڈال،سربیا کے نوواک جوکووچ،سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور ارجنٹینا کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو کے علاوہ خواتین پلیئرز ایشلے بارٹی، وکٹوریہ ازا رینکا اور وینس ولیمز سمیت پچاس کھلاڑیوں نے اپنی شرکت سے منتظمین کو آگاہ کردیا ہے۔ امریکی کھلاڑی سرینا ولیمزآسٹریلیا کی مارگریٹ اسمتھ کورٹ کے 24 گرانڈ سلام خطابات کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کا ہدف لے کر ٹینس کورٹ میں اتریں گی جبکہ ٹاپ سیڈ پلیئرز میں سے ایک نوواک جوکووچ کی کوشش ہو گی کہ وہ اس ٹورنامنٹ کو آٹھویں مرتبہ جیت کر اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنادیں۔