بیسل ۔ سوئٹزر لینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈررکا کریرگھٹنے کی تکلیف کے باعث غیر یقینی صورت حال کا شکار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق راجر فیڈرر کی نا صرف آسٹریلین اوپن میں ہی شرکت غیر یقینی ہے بلکہ اْن کا کریر جاری رکھنا بھی مشکل ہے۔اس حوالے سے راجر فیڈرر نے کہا کہ مجھے اْمید تھی کہ میں اکتوبر تک فٹ ہوجاؤں گا لیکن اب تک نہیں ہوا۔ میں بہت فزیکل ورک کررہا تھا دیکھنا ہوگا اب اگلے دو ماہ میں کیا صورتحال رہتی ہے۔دوسری جانب آسٹریلین اوپن جنوری کی بجائے فروری میں متوقع ہے۔واضح رہے کہ 39 برس کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر 20 گرانڈ سلام خطاب جیت چکے ہیں۔