فیڈرر اور سرینا کی آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق

   

نیویارک: معروف ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ منتظمین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ تماشائیوں کو بھی اجازت مل سکتی ہے ۔ٹینس آسٹریلیا کے مطابق راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز نے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ٹورنمنٹ 18 جنوری سے میلبورن میں شروع ہوگا۔راجر فیڈرر نے گزشتہ برس سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ راجر فیڈرر باقی ماندہ سیزن میں گھٹنے کی انجری کا شکار رہے ۔