شنگھائی۔12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ اورسوئس سوپر اسٹار راجر فیڈررکو شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹرفائنلز میں شکست ہوگئی۔ یونان کے اسٹیفانوس اسٹسپاس کے خلاف جوکووچ کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ جوکووچ پہلا سٹ جیتنے کے باوجود برتری برقرار نہ رکھ سکے۔ اسٹسپاس نے اگلے دونوں سٹ جیت کر حیران کن نتیجہ حاصل کرلیا ۔ قبل ازیں پانچویں سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف نے فیڈررکو تین سٹوں میں شکست دی۔ چھٹے سیڈ اسیٹسپاس نے ایک سٹ سے پیچھے رہنے کے باوجود ٹاپ سیڈ جوکووچ کو 3-6 7-5 6-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تاہم یہاں انہیں میڈیڈیو کے خلاف 7-6,7-5 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ ایک اور کوارٹر فائنل میں جرمنی کے پانچویں سیڈ زیوریف نے ایک ڈرامائی مقابلے میں پرجوش فیڈرر کو 6-3 6-7 (7) 6-3 سے شکست دی اور یہ مقابلہ دو گھنٹے سے تھوڑی دیر تک جاری رہا۔