فیڈرر جوڑی نے سرینا جوڑی کو شکست دی

   

پرتھ۔ 2جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ٹینس کی تاریخ کے سب سے دلچسپ میچ میں راجر فیڈرر نے سرینا ولیمز کی ٹیم کو شکست دی۔ ہوم مین کپ میں چھ مرتبہ کے چمپئن امریکہ کو سوئٹزرلینڈ نے شکست دے دی۔ سابق عالمی نمبر ایک خاتون اور مرد کھلاڑیوں کے میچ سے پرستار بے حد محظوظ ہوئے۔ آسٹریلیائی شہر پرتھ کے ٹینس ارینا پر تاریخی مقابلہ ہوا جس میں ہوپ مین کپ میں سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز نے اپنے اپنے سنگلز میچ جیت کر مکسڈ ڈبلز مقابلے کو دلچسپ بنایا تھا۔ فیڈررنے اپنی ہم وطن بلنڈا بنسیک اور سرینا نے اپنے امریکی ساتھی کھلاڑی فرانسیس ٹائی فو کے ساتھ جوڑی بنائی تھی جس میں فیڈررجوڑی نے اس مقابلے میں 4-2,4-3 (7-3) کی کامیابی حاصل کی ۔اس تاریخی میچ سے پرستارخوب محظوظ ہوئے۔ فیڈرر کے سر پر بال لگنے کو بھی کیمرے کی آنکھ نے خوب محفوظ کیا۔ فیڈرر کی ٹیم یعنی سوئٹزرلینڈ نے چھ مرتبہ کے چمپئن امریکہ کو ہوپ مین کپ میں شکست دی۔ آخر میں سرینا ولیمز اور راجر فیڈرر نے اس دلچسپ میچ کو شاندار تجربہ قرار دیا اور سیلفی لی۔

شاراپووا سیزن کے پہلے مقابلے میں کامیاب
شینزن۔2جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا نے ستمبر 2018ء کے بعد پہلے مسابقتی میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سوئٹزر لینڈ کی ٹیمیا بیکسنزسکی کو شکست دی۔ چین میں رواں شینزن اوپن میں ماریا شارا پووا نے پہلا سٹ آسانی سے جیتا لیکن دوسرے سٹ میں انہیں اپنی حریف کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور یہ سٹ(3)7-6 کے اسکور پر شارا پووا کے حق میں ختم ہوا۔ شارا پووا کو اب اگلے راونڈ کے دوران 17سالہ چینی کھلاڑی وانگ زینیون سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ شارا پووا گزشتہ سال اس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچی تھیں۔