ملبورن ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 20 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئن راجر فیڈرر نے پھر ایک مرتبہ ثابت کیا ہیکہ وہ چمپئن کھلاڑی کیوں ہے جیسا کہ آسٹریلین اوپن کے تیسرے مرحلہ کے مقابلہ میں صرف ایک غلط شاٹ انہیں ٹورنمنٹ سے باہر کرسکتا تھا لیکن انہوں نے اعصاب شکن لمحات، سنسنی خیز اور جدوجہد سے بھرے مقابلہ میں برطانیہ کے جان مل میان کو پانچ سیٹوں پر مشتمل مقابلہ میں 4-6,7-6(7-2),6-4, 4-6,7-6(8-10) سے شکست دی جبکہ پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں ایک موقع پر فیڈرر ٹائی بریکر کے بعد 7-4 سے پیچھے تھے لیکن انہوں نے ان اعصاب شکن لمحات میں خود پر قابو رکھتے ہوئے حریف کھلاڑیوں کو غلطیاں کرنے پر مجبور کیا۔ قبل ازیں دفاعی چمپئن جوکووچ نے جاپانی کھلاڑی نشی اوکا کے خلاف 6-3,6-2,6-2 کی کامیابی حاصل کی۔
