فیڈرر شکست کے بعد دبئی اوپن سے دستبردار

   

دوحہ: سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر جنہوں نے 13 ماہ کے وقفہ کے بعد دوحہ اوپن میں واپسی کی تھی لیکن انہیں کوارٹر فائنل میں شکست ہوئی جس کے بعد انہوں نے دبئی میں منعقد شدنی ایونٹ سی دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ 20 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپین جنہوں نے 2020 ء میں گھٹنے کی دو سرجری کروائی تھی ، اس کے بعد انہوں نے قطر اوپن میں واپسی کی اور ڈین ایونس کو شکست دی تھی لیکن کوارٹر فائنل مقابلہ میں انہیں جارجیا کے نکولاس بشیلیس ولی کے خلاف 6-3 ، 1-6 ، 5-7 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ فیڈرر نے 14 مارچ کو دبئی اوپن میں شرکت کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ وہ ٹریننگ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے خواہاں ہیں۔