شنگھائی۔ 9اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) چین میں جاری شنگھائی ماسٹرز میں نمبر دو سیڈ سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جیسا کہ انہوں نے اسپین کے البرٹ راموس ونولاس کو 6-2 اور 7-6 سے شکست کر آخری 16 کھلاڑیوں کے مرحلے میں قدم رکھ دیا لیکن شنگھائی ماسٹرز میں دسویں سیڈ فابیو فگینی کے خلاف دوسرے راؤنڈ کے ایک تیز رفتار اور اعلی معیار کے میچ میں مرے 7-6 (4) ، 2-6، 7-6 (2) سے شکست کھا گئے۔ فیڈرر ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے جہاں نمبر تین سیڈ روس کے ڈینیئل میڈیڈیو،کینیڈا کے واسک پوسپیسل،نمبر دس سیڈ اٹلی کے فیبیو فوگنینی،جارجیا کے نکولوز باسیلاشویلی اور پولینڈ کے ہیوبرٹ کرکاکز نے بھی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ، تاہم نمبر نو سیڈ فرانس کے گیل مونفلس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نمبر بارہ سیڈکروشیا کے بورنا کورچ کا پہلے راؤنڈ میں سفر تمام ہو گیا۔ چین میں جاری تیانجن اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں کامیابی کے بعد نمبر دو سیڈ چین کی چیانگ وانگ،نمبر سات سیڈ سائی سائی زینگ،زی یو وانگ،شوائی پینگ،زنیون وانگ،روس کی ویرونیکا کودرمیٹوا،نمبر تین سیڈ یوکرین کی ڈاریا یسٹریمسکا،نمبر آٹھ سیڈ پولینڈ کی میگڈا لینیٹے ،تیونس کی اونس جیبیور اور جاپان کی کرومی نارا نے سیکنڈ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا تاہم آسٹریلیا کی آئیلا ٹاملیانووچ اور آنا ریڈیونووا شکست کھا گئیں۔ آسٹریا میں جاری لنز اوپن میں نمبر دو سیڈ سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بین چچ کو جرمنی کی اینا لینا فرائیڈسم نے 6-4،2-6 اور 6-2 سے شکست دے کر 16 راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں بلجیم کی الیسن فان اٹوانک،فرانس کی کرسٹینا ملاڈینووچ،نمبر پانچ سیڈ جرمنی کی جولیا جارجز،امریکہ کی کوری گوف، فرانس کی الیزے کورنیٹ،جرمنی کی لارا سیگمنڈ اور قازقستان کی ایلینا رائباکینا نے بھی رسائی حاصل کرلی ۔