فیڈرر پیرس ماسٹرس سے دستبردار

   

پیرس ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر تین راجر فیڈرر جنہوں نے گذشتہ روز ریکارڈ دسویں مرتبہ بیسل اوپن خطاب حاصل کیا ہے لیکن انہوں نے اب پیرس ماسٹرس سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ اپنے بیان میں فیڈرر نے کہا ہیکہ یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے کافی مایوسی ہورہی ہیکہ میں پیرس ماسٹرس میں شرکت نہیں کررہا ہوں کیونکہ میں آرام کی غرض اور جہاں تک ہوسکے اے ٹی پی ٹور کھیلنے کی کوشش کررہا ہوں جس کیلئے یہ آرام ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں فرانسیسی شائقین سے معذرت خواہاں ہوں کہ میں اس مرتبہ ایکشن میں نہیں رہونگا۔ بیسل اوپن کے دسویں خطاب کے بعد 38 سالہ فیڈرر نے کہا کہ میری فٹنس بہتر ہے اور میں اس سے مطمئن بھی ہوں لیکن آئندہ ہفتہ بھی ایکشن میں ہونا شاید میرے لئے ممکن نہیں۔ یاد رہے گذشتہ برس فیڈرر نے پیرس ماسٹر میں شرکت کی تھی جہاں انہیں نڈال کے خلاف خطابی مقابلہ میں شکست برداشت کرنی پڑی تھی جبکہ آخری مرتبہ 2015ء میں انہیں سنسنی خیز سیمی فائنل میں جوکووچ کے خلاف تین سیٹوں میں شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔