لندن۔ ومبلڈن میں8 مرتبہ کے چمپیئن راجر فیڈرر کے خواب چکنا چور ہوگئے، انھیں پولینڈ کھلاڑی ہوبرٹ ہورکیز نے شکست دی۔ومبلڈن ٹینس کا مینز سنگلز مرحلہ بھی اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا،چھٹے سیڈ راجرفیڈرر کوارٹر فائنل میں حوصلہ ہارگئے، سوئس ماسٹر کو پولینڈ کے ہوبرٹ ہورکیز نے مات دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیے اس مقابلے میں فیڈرر نے انتہائی مایوس کن مظاہرہ کیا جس کی ان سے توقع نہیں تھی کیونکہ انہوں نے حد سے زیادہ ازخود غلطیاں کی ۔ابتدائی سیٹ میں ہورکیز نے 3-6 سے فتح پائی لیکن دوسرے سیٹ میں انھیں تجربہ کار سوئس ماسٹر سے زبردست مزاحمت کا سامنا رہا لیکن ٹائی بریکر پر بازی پھر ہورکیز نے 6-7 (7/4) سے اپنے نام کرلی، تیسرے سیٹ میں ہورکیز نے پراعتماد آغاز کرتے ہوئے 0-6 سے کامیابی پائی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ فیڈرر ومبلڈن میں کوئی سٹ بغیر کوئی گیم جیتے گنوایا ہے ۔ٹاپ سیڈ اور دفاعی چمپئن نواک جوکووچ نے ہنگری کے مارٹون فکسوکس کیخلاف 3-6، 4-6 اور 4-6 سے کامیابی سمیٹ لی۔ سربیائی اسٹار ریکارڈ برابر کرنے کے لئے 20 ویں گرانڈ سلام ٹرافی کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ ان کی 100 ویں کیریئر گراس کورٹ فتح بھی شمار ہوئی۔جوکووچ بڑے ایونٹس میں 41 ویں بار سیمی فائنلز میں شامل ہوئے ہیں، وہ اب فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کینیڈین اسٹار ڈینس شیپالوف کا سامنا کریں گے۔