فیڈرر کو شکست ، نڈال فائنل میں

   

پیرس ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) سیزن کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن میں کلے کورٹ کے بادشاہ رافل نڈال نے پھر ایک مرتبہ اپنی حکمرانی ثابت کرتے ہوئے کٹر حریف اور اس مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئن راجر فیڈرر کو سیمی فائنل میں راست سیٹوں میں شکست دی۔ مقابلہ کا حالانکہ آغاز بہتر انداز میں ہوا لیکن اختتام نڈال نے آسان کامیابی کے ساتھ کیا۔ نڈال نے فیڈرر کو 6-3,6-4,6-2 سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔