فیڈرر کی 39 ویں سالگرہ، دینا بھر سے مبارک باد

   

بیسل ۔ سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر آج 8 اگست کو اپنی 39 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ٹینس کے میدان کے سوپر اسٹار سوئزر لینڈ کے راجر فیڈرر کی 39ویں سالگرہ ہے اور ساری دنیا سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں ۔ فیڈر8 اگسٹ کو سوئزرلینڈ کے شہر بیسل میں پیدا ہونے والے 6 فٹ 1 انچ قد کے حامل کھلاڑی ہیں، راجرفیڈرر نے اپنے پروفیشنل ٹینس کیرئیر کا آغاز 17 سال کی عمر سے کیا۔جونیئر ٹینس ٹورنمنٹس میں کمال مہارت کا کھیل پیش کرتے ہوئے میجر مین ایونٹس میں حصہ لینے والے راجر فیڈر 20 گرانڈ سلام خطابات جیتنے کے علاوہ کئی دیگر ٹینس خطابات اپنے نام کرچکے ہیں۔اے ٹی پی اسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلزکی درجہ بندی میں فی الحال چوتھے مقام پر موجود فیڈرر 2004 سے 2008ء تک نہ مسلسل 237 ہفتے نمبر ون پر رہنے کا اعزاز رکھتے ہیں بلکہ 302 ہفتوں تک نمبر ون مقام پر رہنے والے بھی واحد ٹینس کھلاڑی ہیں۔ناقدین کی جانب سے ٹینس کے عظیم ترین کھلاڑی قرار دیئے جانے والے راجر فیڈرر معروف جریدے فوربزکی سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔مختلف مہمات کے لئے یونیسیف کے خیر سگالی سفیر کا اعزاز پانے والے فیڈرر 2009ء میں اپنی ہم وطن ٹینس اسٹار مرکاورینک سے شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے جن سے ان کی دو جڑواں بیٹیاں مائلا اور شارلین اور دو جڑواں بیٹے لیو اور لینارٹ ہیں۔