فیڈرر 7 میچ پوائنٹس بچا کرسیمی فائنل میں داخل ،جوکووچ سے مقابلہ

   

ملبورن ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سوئٹزرلینڈ کے سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر جسمانی طور پر صدفیصد فٹ نہ ہونے کے باوجود کوارٹر فائنل مقابلہ میں 7 میاچ پوائنٹ محفوظ کرتے ہوئے امریکی کھلاڑی ٹینیس سینڈگرین کو 5 سٹوں پر مشتمل مقابلہ میں شکست دی ہے اور 15 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ عالمی درجہ بندی میں 100 ویں مقام پر فائز امریکی کھلاڑی کے خلاف حالانکہ فیڈرر نے مقابلہ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا سیٹ باآسانی 6-3 سے اپنے نام کرلیا تھا لیکن اس کے بعد فیڈرر نے متواتر دو سیٹ گنوائیں جبکہ چوتھا سیٹ بھی اپنے نام کرنے کیلئے انہیں سخت جدوجہد کرنی پڑی تاہم انہوں نے مقابلہ میں 6-3,2-6,2-6,7-6(8),6-3 کی کامیابی حاصل کی۔ چوتھے سیٹ میں انہوں نے اس وقت خود کو شکست سے محفوظ رکھا جب انہیں مقابلہ کو پانچویں سیٹ میں داخل کرنے کیلئے 7 میچ پوائنٹ بچانے پڑے۔ کامیابی کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے فیڈرر نے کہا کہ وہ کرشمے پر یقین رکھتے ہیں اور ایسا ہی اس مقابلہ میں بھی ہوا کیونکہ بعض وقت آپ کو خوش قسمت بھی ہونا پڑتا ہے۔ فیڈرر کا سیمی فائنل میں اب مقابلہ دفاعی چمپئن اور سربیائی سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ سے ہوگاجنہوں نے دوسرے کوارٹر فائنل مقابلہ میں کینڈا کے مولک رونک کو راست سیٹوں میں 6-4,6-3,7-6(7-1) سے شکست دی۔ جوکووچ نے مقابلہ کا شاندار انداز میں آغاز کیا اور دو سیٹ آسانی سے اپنے نام کرلئے لیکن تیسرے سیٹ میں راونک نے واپسی کی ناکام کوشش کی۔