فیڈ سے 90 لاکھ روپیوں پر مشتمل اشیائے ضروریہ کی تقسیم

   

چیف منسٹر ، چیف سکریٹری ، ڈی جی پی اور دیگر عہدیداروں سے غیاث الدین بابو خاں کا اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : مسرس منصور بابو خاں ٹرسٹی اور عبدالعلیم خاں چیرمین فاونڈیشن فار اکنامک اینڈ ایجوکیشن ڈیولپمنٹ ( فیڈ ) نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ٹرسٹ کی جانب سے معمول کے مطابق چیاریٹی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے رمضان کے پیش نظر تلنگانہ ریاست کے غریب افراد میں غذائی اشیاء جیسے چاول ، املی ، مرچ پاوڈر ، شوگر اور دیگر اشیاء فراہم کی جارہی ہے ۔ فیڈ نے مزید بتایا کہ تلنگانہ کے گورنمنٹ اردو میڈیم اسکولس کے تقریبا 12000 طلبہ بشمول یتیم اور بیوہ فیملیز میں 90 لاکھ روپیوں کے خرچ سے یہ اشیاء کی تقسیم عمل میں آئی ۔ دوران تقسیم کوویڈ 19 لاک ڈاؤن کے رہنمایانہ ہدایت کے مطابق سماجی فاصلہ برقرار رکھا گیا اور ماسک بھی استعمال کیا گیا تھا اشیاء کی تقسیم کے پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں مسرس محمد علی الدین حیدر ، منصور بابو خاں ٹرسٹی اور ٹرسٹ کے والینٹرس احمد سعید ، عارف مرزا ، سید نور عامر ، شاد عظیم خاں ، محمد عرفان الدین اور سیف محمد خاں شامل تھے ۔ انہوں نے ظہیر آباد سرکل کے 13 اسکولس ، بودھن سرکل کے 17 اسکولس ، وقار آباد سرکل میں چھ اسکولس اور نارائن پیٹ سرکل حدود میں چار اسکولس میں اشیاء کی تقسیم عمل میں لائی جب کہ 12000 اشیاء کے کٹس میں سے 8355 کٹس کو طلبہ میں تقسیم کیا گیا ۔ مابقی کٹس بیواؤں اور غریب عوام میں تقسیم کیا گیا ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد شہر کے بہادر پورہ علاقہ کی غریب عوام میں بھی 300 اشیائے ضروریہ کے کٹس کو تقسیم کیا گیا ۔ منیجنگ ٹرسٹی مسٹر غیاث الدین بابو خاں نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے علاوہ چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ سومیش کمار آئی اے ایس ، ڈی جی پی مہیندر ریڈی آئی پی ایس سواتی لکرا آئی پی ایس آئی جی اور اے کے خاں آئی پی ایس نے ٹرسٹ کو اشیاء کی تقسیم کی اجازت دینے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے عطیہ دہندگان سے بھی تعاون پر اظہار تشکر کیا ہے ۔۔