فیکلٹی تقررات میں کاسٹ ریزرویشن ختم کرنے کی تجویز

   

نئی دہلی : انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجیز میں فیکلٹی کے تقررات میں کاسٹ ریزرویشن کو ختم کرنے کی مرکزی حکومت سے درخواست کی گئی ہے۔ آئی آئی ٹی ڈائریکٹرس پر مشتمل ایک کمیٹی نے کاسٹ پر مبنی ریزرویشن کو فیکلٹی کے تقررات میں ہٹانے پر زور دیا ہے کیونکہ یہ ادارے قومی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ کمیٹی نے یہ بھی تجویز پیش کی ہے کہ آئی آئی ٹیز کو انسٹیٹیوٹ آف ایکسلینس کی فہرست میں شامل کیا جائے جو سنٹرل ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن (ٹیچرس کیڈر ریزرویشن) ایکٹ 2019 کے تحت ریزرویشن سے مستثنیٰ ہے۔