پاناجی۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لیجسلیٹیو اسمبلی میں حکومت نے بیان دیا کہ آندھراپردیش کے خطوط پر حکومت گوا مقامی افراد کے لیے فیکٹریز میں 80 فیصدی جائیدادوں پر تحفظات کا منصوبہ رکھتی ہے۔ چیف منسٹر پر مود ساونت نے کہا کہ 80 فیصد ملازمتوں میں سے 60 فیصد ملازمتیں منتقل اساس پر مختص کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ میں ریاستی حکومت لیبر اور ملازمتوں کی پالیسی پر نظر ثانی کرے گی اور ریاست کی تمان انڈسٹریز سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی اور غیرمقامی ملازمین کی تفصیلات فراہم کریں۔