حیدرآباد : اے پی کی کرنول پولیس نے ایس پی وائی ایگرو انڈسٹریز لمیٹیڈ نندیال کرنول (اے پی)کے انتظامیہ کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔اس کمپنی سے امونیا گیس کے اخراج کی وجہ سے فیکٹری کے جنرل منیجر کی موت ہوگئی تھی اور دیگرتین ورکرس بیمارپڑگئے تھے ۔پولیس نے کہاکہ 50سالہ جنرل منیجر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد مقامی افراد نے متلی اور چکر کی شکایت کی۔ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ نندیال کے نواح میں واقع اس فیکٹری کے امونیم اسٹوریج ٹینک سے گیس کا اخراج ہوا۔اس واقعہ کے وقت فیکٹری میں پانچ افراد تھے ۔کرنول کے پولیس سربراہ کے فقیرپپا نے کہاکہ کمپنی کے انتظامیہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 278, 284, 285 304 (A) اور فیکٹریز ایکٹ 94کے تحت معاملہ درج کرلیاگیا۔
