فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ روپئے پہونچ گئی

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ روپئے تک پہونچتے ہوئے آل ٹائم ہائی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ بین الاقوامی مارکٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3500 ڈالر تک پہونچ گئی ہے ۔ فی الحال حیدرآباد کی رئیل مارکٹ میں 99860 روپئے فی تولہ سونا فروخت ہورہا ہے ۔ منگل کی صبح مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ روپئے سے تجاوز کرجانے کی اطلاعات ہیں ۔ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کی وجہ سے دن بہ دن سونے کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ ڈالر کی قدر کمزور ہونے جیسے عوامل کی وجہ سے سرمایہ کار سونے کا رخ کررہے ہیں ۔ جس کے تناظر میں بین الاقوامی مارکٹ میں سونے کی قیمت میں دن بہ دن بلکہ گھنٹوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ جس کی وجہ سے ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ آج یعنی پیر کو دوپہر تک حیدرآباد کی بلین مارکٹ میں 10 گرام خالص سونے کی قیمت 99,600 روپئے فی تولہ تھی جو شام تک بڑھ کر ایک لاکھ تک پہونچ گئی ۔۔ 2