ف7فیبا ویمنس رینکنگ میں امریکہ 1، چین نمبر

   

جنیوا: سات بار کے اولمپک چمپئن امریکہ فیبا (انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن) خواتین عالمی رینکنگ میں چوٹی کے مقام پر برقرار ہے جبکہ ایشیائی ٹیمیں چین اور جاپان دونوں ٹاپ آٹھ میں پہنچ گئی ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس کے بعد جاری تازہ عالمی رینکنگ میں سونے کا میڈل جیتنے والے امریکہ نے فطری طورپر چوٹی کے مقام پر قبضہ برقرا ر رکھا ہے ۔ وہیں ٹوکیوگیمز میں چھٹے مقام پر رہتے ہوئے اسپین نے آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رینکنگ میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ آسٹریلیا نے کوارٹر فائنل میں امریکہ سے شکست کھانے سے پہلے ابتدائی راونڈ میں صرف ایک جیت حاصل کی تھی۔ ٹوکیو اولمپک میں ٹاپ رینکنگ والی دو ٹیموں آسٹریلیا اور بلجیم کو شکست دیکر پانچویں نمبر پر رہتے ہوئے 2008بیجنگ گیمز کے بعد سے اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت چین دو پائیدان کے فائدے کے ساتھ ساتویں مقام پر پہنچ گیا ہے ۔وہیں ٹوکیو گیمز میں ٹاپ رینکنگ والی ٹیم فرانس کو دو بار شکست اور کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کو شکست دینے والا اولمپک میزبان جاپان دو پائیدان کے فائدے سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کناڈا، فرانس اور بلجیم بالترتیب چوتھے ، پانچویں اور چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔
ہے ۔