حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : حکومت تلنگانہ نے تمام سرکاری محکمہ جات کیلئے کیڈر تعداد کا تعین کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں اور ریاست ، اضلاع ، زونس اور ملٹی زونس کیلئے مختلف مقامی کیڈرس میں مختلف عہدوں کو ترتیب دے رہی ہے اور اس کے انتظامات کررہی ہے ۔ تلنگانہ پبلک ایمپلائمنٹ ( آرگنائزیشن آف لوکل کیڈرس اینڈ ریگولیشن آف ڈائرکٹ رکروٹمنٹ ) آرڈر ، 2018 کے تحت اضلاع کی تشکیل جدید پر ریاستی حکومت کی تجویز کو مرکزی حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا اور 29 اگست 2018 سے اس کا نفاذ ہوا ۔ اس حکم میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ ، زونل اور ملٹی زونل کیڈرس کے طور پر آرگنائزڈ پوسٹس کیلئے تقررات کا اطلاق مستقبل میں منظور کئے جانے والے عہدوں پر ہوگا ۔ اس حکم کے مطابق ریاستی حکومت کو تین سال کے اندر ( 29 اگست 2021 سے قبل ) سیول سروسیس میں پوسٹس اور کلاسیس آف سیول پوسٹس کو ترتیب دینا ہوگا ۔ چنانچہ چیف سکریٹری نے احکامات جاری کئے ۔ صدر جمہوریہ ہند کے منظورہ نئے زونل سسٹم کے مطابق کیڈر تعداد کے تعین میں 84 جی اوز جاری کئے گئے ۔ نئے زونل سسٹم کا یہ فائدہ ہے کہ اس میں تمام راست تقرر کے عہدوں پر تقررات ضلع ، زون اور ملٹی زونل سطح پر ہوں گے اور اسٹیٹ کیڈر پوسٹس کو صرف ترقی کے ذریعہ ہی پر کیا جائے گا ۔ اس سے یہ بات یقینی ہوگی کہ صرف مقامی لوگوں ہی کو ہر کیڈر میں ملازمتیں حاصل ہونگے ۔ اس طرح نئے زونل سسٹم سے 95 فیصد ملازمتیں مقامی امیدواروں کیلئے یقینی ہوں گے اور باقی تمام کیلئے اوپن زمرے کے ہونگے ۔ گروپ I کے تمام پوسٹس ملٹی زون کے دائرہ کار کے تحت لایا گیا ہے تاہم محکمہ تعلیمات کے ٹیچر پوسٹس کی زمرہ بندی کرنی ہے ۔۔
