پداپلی۔/27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں گذشتہ پانچ دنوں سے ضلع میں مکمل بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ یعنی عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی لیکن یہ نہیں کہا گیا کہ سڑک کے آڑے کانٹیوں کی جھاڑیاں ‘ مٹی کے ڈھیر ‘ کانچ وغیرہ لگائیں۔ ایسا کرنے سے ایمرجنسی سروسس ‘ ایمبولنس ‘ پولس ‘ دودھ ‘ فائر انجن جیسے گاڑیوں کا اندر آنا مشکل ہوگیا۔اسی ضمن میں محکمہ حمل ونقل نے یہ التجاء کی کہ اس بات کا خیال رکھیں کہ اگر رات کے اوقات میں ایمرجنسی اوقات میں ان تمام چیزوں کو راستہ سے کون ہٹائے گا۔ ‘ ہارٹ اٹیک ‘ حاملہ خواتین کو زچگی کے درد آنے پر گاؤں میں 108 گاڑی آنا بہت ہی مشکل ہوگا جس کی وجہ سے وقت ضائع ہوگا اور کسی کی جان جانے کا خدشہ ہے۔ لہذا آپ تمام سیاسی نمائندوں سے یہی التجاء کی جاتی ہے کہ گاؤں یا منڈلوں میں داخل ہونے والے سڑک پر ڈالے گئے کانٹیوں کی جھاڑیاں ‘ مٹی کے ڈھیر ‘ کانچ وغیرہ کو جلد سے جلد ہٹادیں اور رسی باندھ کر اس کی نگہبانی کریں۔ کورونا سے نمٹے کے لئے ہم سب کی لڑائی قابل تعریف ہے۔لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ہماری انگلی سے ہی ہم اپنی آنکھ پھوڑلیں لہذا ایمرجنسی گاڑیوں اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ سب کو تعاون کرنے کی خواہش کی۔