قائدین میں تال میل کی کمی سے لوک سبھا چناؤ میں کمزور مظاہرہکورین کمیٹی سے محمد فیروز خاں کی ملاقات

   

حیدرآباد ۔ 12۔ جولائی (سیاست نیوز) نامپلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے شکست خوردہ امیدوار محمد فیروز خاں نے پی جے کورین کمیٹی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے لوک سبھا چناؤ میں کمزور مظاہرہ کیلئے قائدین ذمہ دار ہے۔ پارٹی کارکنوں نے کامیابی کیلئے جدوجہد کی لیکن قائدین نے اپنا رول ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے مذہب کی بنیاد پر رائے دہندوں کو متحد کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ صرف مسائل کی بنیاد پر انتخابی مہم چلائی گئی۔ فیروز خاں نے کہا کہ قائدین میں تال میل کی کمی اور عدم تعاون کے سبب کئی لوک سبھا حلقہ جات میں پارٹی کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس سے خفیہ مفاہمت کے نتیجہ میں کریم نگر ، سکندرآباد ، نظام آباد ، ملکاجگری ، چیوڑلہ ، محبوب نگر اور میدک میں بی جے پی کو فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے موقع پر مجلس سے خفیہ مفاہمت سے پارٹی کو نقصان پہنچا جبکہ بی جے پی نے اکثریتی طبقہ کے ووٹ متحد کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کے مضبوط ہونے کی اہم وجہ مجلس سے خفیہ مفاہمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی خوف سے اسد الدین اویسی نے کانگریس قائدین سے ربط قائم کیا جس کے نتیجہ میں حیدرآباد سے کمزور امیدوار میدان میں اتارا گیا۔ انہوں نے koh کہ مجلس سے قربت کے نتیجہ میں ہندو رائے دہندے کانگریس سے دور ہوچکے ہیں۔ 1