ریاست میں بارش اور سیلاب کی تباہی پر کے سی آر کی خاموشی معنی خیز
حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے سربراہ سابق چیف منسٹر کے سی آر گمشدہ ہونے کے پوسٹرس حیدرآباد میں لگائے گئے ہیں ۔ کے سی آر کی تصویر کے ساتھ پوسٹرس بنائے گئے ہیں ۔ عوام نے بی آر ایس کو دو مرتبہ اقتدار سونپا جب وہ بارش اور سیلاب سے پریشان ہونے پر قائد اپوزیشن کے سی آر کہیں نظر نہیں آرہے ہیں ۔ اس طرح کی کچھ تحریر کے ساتھ پوسٹرس شائع کئے گئے ہیں ۔ ریاست میں بھاری بارش سے عام زندگی مفلوج ہوئی ہے ۔ بالخصوص ضلع کھمم بہت زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ ایسی صورتحال ماضی میں کبھی نہیں دیکھی گئی ۔ سیلاب کی اس تباہی پر کے سی آر نے کم از کم سوشیل میڈیا پر بھی کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔ جس کے تناظر میں حیدرآباد کے مختلف مقامات پر گمشدہ کے سی آر کے پوسٹرس لگائے گئے ہیں ۔ کانگریس حلقوں کی جانب سے بارش اورسیلاب کے متاثرین سے ملاقات کے لیے کے سی آر باہر کیوں نہیں آرہے ہیں پر سوال کیا جارہا ہے ۔ دو تین دن کی بارش سے ضلع کھمم کے شہری اور دیہی علاقے پانی میں محصور تھے ۔ ضلع محبوب آباد کے علاقوں میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی ۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے دیگر وزراء کے ساتھ ان متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ چیف منسٹر نے کھمم میں رات گذاری کلکٹر دفتر صورتحال کا جائزہ لیا ۔ راحت کاری کے اقدامات میں تیزی پیدا کی ہے ۔ چیف منسٹر نے متاثرین کی مدد کے لیے عطیات دینے کی عوام سے اپیل کی ۔ سابق چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے کوئی ردعمل کا اظہار نہ کرنے پر کانگریس کے قائدین ان پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں ۔ سوشیل میڈیا میں کے سی آر کے ممس بھی منظر عام پر آرہے ہیں ۔۔ 2