نئی دہلی: پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک نظر آرہی ہیں۔ اس سلسلے میں حکمت عملی تیار کرنے کے مقصد سے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں ’انڈیا‘ اتحاد میں شامل جماعتوں کے فلور لیڈران کا اجلاس صدر کانگریس کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے جا رہا ہے۔مرکزی حکومت نے 18 ستمبر سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے، جبکہ اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس 5 ستمبر کو طلب کیا جارہا ہے۔ اپوزیشن قائدین کے لئے کھرگے کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔