قائم مقام سفیر رام پرساد کے ہاتھوں ریسٹورنٹ کا افتتاح

   

ریاض، (کے این واصف) : ہندوستانی بزنس نے ریاض میں داخلی ڈیزائن کے اعتبار سے منفرد ریسٹورنٹ کا قیام عمل میں لایا۔ اس ریسٹورنٹ کا افتتاح قائم مقام سفیرہند این رام پرساد نے کیا۔ سید مسعود اور ان کے پارٹنر شاہنواز حسین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ سفیرہند نے سید مسعود کے ہمہ جہت کاروباری سرگرمیوں کی ستائش کی۔ ریسٹورنٹ کا ڈیزائن ریل کے کمپارٹمنٹ کی طرح ہے۔ ہر کمپارٹمنٹ میں کھڑکی کی جگہ ایک اسکرین لگا ہے جس میں ایک فلم چلتی ہے جو ٹرین کے چلنے کا احساس دلاتی ہے۔ گذشتہ 45 برس سے سعودی عرب میں مقیم کامیاب بزنسمین سید این مسعود کے ریاض میں دیگر کاروبار کے علاوہ کئی ریسٹورنٹس ہیں۔