اورنگ آباد: پولیس نے کم ازکم 80 لوگوں کو اپنے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ یا اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ سختی سے کی گئی کارروائی کے بارے میں ایک اعلیٰ عہدیدار نے آج یہاں بتایا کہ اس سال جنوری سے پولیس نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد جیسے اسٹیٹس، ویڈیوز، ایم ایم ایس، ایس ایم ایس، افواہوں اور دیگر چیزوں پر کڑی نظر رکھی ہے۔ بغیر تصدیق کے بنائے گئے یا آگے بھیجے گئے ایسے پوسٹس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ سائبر پولیس کی ٹیموں نے ضلع کے مختلف حصوں میں کارروائی کی۔