حیدرآباد 30 جولائی (سیاست نیوز) ہمایوں نگر میں ایک نوجوان پر بعض افراد نے قاتلانہ حملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق طیبہ ہوٹل ہمایوں نگر کے روبرو آج رات ریڈہلز کے ساکن شہباز پر نامعلوم افراد نے آہنی سلاخوں اور نکل پنچ سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اِس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور زخمی نوجوان کو فوراً مہاویر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اِس بات کی اطلاع ملنے پر ہمایوں نگر پولیس کی ایک ٹیم نے وہاں پہونچ کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرتے ہوئے خاطیوں کی تلاش شروع کردی۔ ہمایوں نگر پولیس نے اِس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔