قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو 5 سال قید کی سزا

   

حیدرآباد /17 جنوری، ( سیاست نیوز) معمولی بات پر جھگڑا کرکے قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو عدالت نے پانچ سال کی سزا سنائی ۔ ملکاجگیری کی ایک عدالت نے ناچارم پولیس اسٹیشن کے 2017 کے مقدمہ کے فیصلہ میں ملزم 43 سالہ کرشنا کو5 سال کی سزا اور 4 ہزار روپئے جرمانہ عائد کردیا ۔ پولیس کے مطابق اپریل 2017 میں کرشنا نے ناگراجو پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا تھا۔ انا پورنا کالونی میں رہائشی اپارٹمنٹ میں گاڑیوں کی صفائی کے دوران بحث و تکرار کے بعد جھگڑا ہوا تھا اور اس دوران کرشنا نے چاقو سے حملہ کرکے ناگراجو کو زخمی کردیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملہ کی تحقیقات کی اور عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی۔ عدالت نے آج فیصلہ سنایا۔ ع