قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی پردھان امیدوار کی موت

   

پرتاپ گڑھ ۔ اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی لال گنج علاقے کے ہدیراہی گاوں میں گزشتہ 17ہ روز قبل قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی پردھان امیدوار کی علاج کے دوران کانپور کے ایک اسپتال میں دوشنبہ کو موت ہوگئی ۔ پولیس کو لاش یہاں پہنچنے پر لوگوں کے اشتعال کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر نے آج بتایا کہ تھانہ کوتوالی لال گنج علاقے کے ہدیراہی گاوں کے ورون تیواری عرف چھیدی 45 پردھان عہدے کا امیدوار تھا ،وہ گزشتہ 23/ اپریل کو ٹیوب ویل سے گھر واپس آرہا تھا کہ انتخابی رنجش میں مخالفین نے اس کو گولی مار دی ۔زخمی کا پریاگراج میں علاج چل رہا تھا۔