کولکاتا، 21 جولائی (آئی اے این ایس)۔ پٹنہ کے اسپتال میںگینگسٹر چندن مشرا کے قتل میں ملوث چار افراد کو گزشتہ ہفتے کولکاتا کے جنوبی مضافات کے علاقے آنندپور کے ایک گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔ اس گیسٹ ہاؤس کی بکنگ ایک مقامی خاتون الپنا داس نے کی تھی۔ گزشتہ ہفتے مختلف مقامات سے جملہ 10 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، جن میں سے چارکو باضابطہ طور پرگرفتار کرکے بہار پولیس پٹنہ لے گئی۔ باقی چھ افراد جن میں الپنا بھی شامل تھی، کو بعد میں رہا کردیا گیا لیکن کولکاتا پولیس کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ الپنا ان دس افراد میں واحد خاتون ہے جنہیں حراست میں لیا گیا۔ قتل مقدمہکے مرکزی ملزم توصیف، اس کا کزن یوسف خان عرف نشو، اور دو ساتھیوں کوگرین ایج ریجنسی نامی تین منزلہ گیسٹ ہاؤس سے بہار پولیس اور مغربی بنگال پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا۔ کولکاتا پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق، الپنا کی نیشو خان سے سوشل میڈیا کے ذریعے کافی عرصے سے جان پہچان تھی۔ نیشو نے الپناکو بتایا تھا کہ وہ ایک رشتہ دارکو علاج کے لیے کولکاتا لا رہے ہیں اور اس کے لیے گیسٹ ہاؤس میں کمرہ بک کرنے کو کہا۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ الپنا کو قتل سے متعلق کسی بھی سرگرمی کا علم نہیں تھا اور وہ نیشوکے گینگ سے تعلقات سے بھی لاعلم تھی۔پولیس کے بموجب الپنا کا پٹنہ قتل سے کوئی براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا۔