قاتل نے مقتول کا دل نکال کر آلوؤں کیساتھ پکایا

   

امریکہ میں جیل سے رہائی کے بعد چچا اور ان کی چار سالہ پوتی کا قتل
واشنگٹن : امریکی ریاست اوکلاہوما میں مبینہ طور پر تہرے قتل کے الزام کا سامنا کرنے والے ایک شخص نے پہلے مقتول کے جسم سے اس کا دل نکالا اور پھر اسے آلوؤں کے ساتھ پکایا تاکہ وہ حملہ کرنے سے پہلے دوسرے متاثرین کو کھلا سکے۔ ملزم لارنس پال اینڈرسن نے مبینہ طور پر اپنے پڑوسی کے جسم سے اعضا کو چاقو کے وار سے الگ کر دیا تھا۔تفتیش کاروں نے منگل کے روز گریڈی کاونٹی کورٹ کو بتایا کہ جسم کا حصہ کاٹنے کے بعد لارنس نے اس دل کو اپنے چچا کے گھر پہنچایا جہاں اس نے اسے پکانے کے بعد اسے چچا اور ان کی اہلیہ کو کھلانے کی کوشش کی۔اس کے بعد اینڈرسن نے مبینہ طور پر چچا اور ان کی چار سالہ پوتی کو گھر میں قتل کر دیا اور 9 فروری کو اپنی بیوی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور شدید زخمی کیا۔کورٹ میں پیش کیے جانے والے ایک ایجنٹ نے وارنٹ میں لکھا کہ ’ایک شخص نے آلووں کے ساتھ دل کو پکایا تاکہ اپنے گھر والوں کو شیطانوں کی رہائی کے لیے کھلائے۔‘یہ واقعہ تب پیش آیا جب طویل عرصے تک گرفتاری کا ریکارڈ رکھنے والے ایڈرسن کو کچھ ہفتے قبل اوکلاہوما کے گورنر کیون سٹٹ نے عام سفر کے لیے جیل سے رہا کیا تھا۔