قاتل پولیس افسر کو ساڑھے بائیس سال قید کی سزا

   

واشنگٹن ۔ امریکہ میں سابق پولیس آفیسر ڈیرک شاوین کو ساڑھے بائیس سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ انہیں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال اور ان کی ہلاکت کی وجہ سے یہ سزا سنائی گئی ہے۔ سابق پولیس افسر پر اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پہلے بھی لگ چکے ہیں مگر ان پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔ جمعہ کو جب مینا پولس کی ایک عدالت میں انہیں یہ سزا سنائی گئی، تو شاوین نے اپنے مختصر بیان میں فلوئیڈ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ گزشتہ برس 25 مئی کو پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد پولیس کی متنازعہ کارروائوں کے خلاف امریکہ بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔