ممبئی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا کے 50 ویں ایڈیشن میں 13 فلمی شخصیتوں ‘ بشمول قادر خان ‘ کو خراج پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ خراج فلمی صنعت کیلئے ان کی خدمات کے عوض پیش کیا جائیگا ۔ خراج کے سیکشن میں آنجہانی فلمسازوں مرنال سین اور گریش کرناڈ کے کام کو بھی پیش کیا جائیگا ۔ یہ فیسٹول 20 تا 28 نومبر گوا میں منعقد ہوگا ۔