حیدرآباد۔/31 مئی، ( راست ) شہر کے نامور تھیٹر آرٹسٹ مرحوم قادر علی بیگ کی برسی ہر سال 3 جون کو منائی جاتی ہے۔ قومی سطح کی شعبہ سے وابستہ اہم شخصیات ان کی خدمات کو بھرپور خراج پیش کرتی ہیں۔ ان کی 38 ویں برسی کے موقع پر اس سال قادر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کا بین الاقوامی سطح پر مشہور ڈرامہ ” Under an Oak Tree” ، 3 جون کو 7:30 بجے شام پارک حیدرآباد ہوٹل ( راج بھون روڈ ) پر پیش کیا جائے گا۔ جس کے لئے bookmyshow پر آن لائن بکنگ کی جاسکتی ہے۔