الماٹی۔9 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) قزاقستان کے ضلع قیزن میں چہارشنبہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ الماٹی علاقے کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجکر 49 منٹ پر آیا۔ زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 تھی۔بیان کے مطابق زلزلہ کا مرکز الماٹی علاقہ کے ضلع قیزن سے 140 کلومیٹر (87 میل) دور جنوب مشرق میں زمین کے اندر 10کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔زلزلہ سے کسی جان مال کے نقصان کی فی الحال کوئی رپورٹ نہیں ہے ۔
چین :ہیلتھ سینٹر میں آتشزدگی ،5 افراد ہلاک
بیجنگ۔9 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے صوبہ ’ان ھوئی‘ کے ایک صحت مرکز میں آج آگ لگنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے بعد جائے حادثہ سے پانچ لاشیں برآمد کیں۔ فی الحال ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہو پائی ہے اور آگ لگنے کی وجوہات کا بھی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔