قازقستان میں فوجی اڈہ پر خوفناک دھماکے ، 4ہلاک

   

نورسلطان: قازقستان کے فوجی اڈے پر پے در پے ہوئے 10 خوفناک دھماکوں میں 4 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان کے جنوبی علاقے میں واقع فوجی اڈہ 10 خوفناک دھماکوں سے گونج اْٹھا۔ دھماکوں کے ساتھ ہی فوجی اڈے میں خوفناک آگ بھڑک اْٹھی اور فضا میں دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔