نور سلطان: الماٹی میں فوجی طیارہ کو لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔قازقستان کے شہر الماٹی میں فوجی طیارہ این-26 لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا کہ فوجی طیارہ دارالحکومت نور سلطان سے الماٹی پہنچا تھا جہاں لینڈنگ کے وقت جہاز سے رابطہ منقطع ہوگیا اور رن وے کے آخر میں جہاز تباہ ہوگیا۔
