قازقستان: 3 منزلہ ریسٹ ہاوس میں آگ لگ گئی،13 افراد ہلاک

   

الماتی : قازقستان کے شہر الماتی میں واقع ایک ریسٹ ہاوس میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کایہ واقعہ الماتی میں واقع تین منزلہ ریسٹ ہاوس میں پیش آیا جہاں 13 افراد کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدگان کی شناخت کرلی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹ ہاوس میں اس وقت 72 افراد مقیم تھے جبکہ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ماضی کی طرح آج بھی فلسطین کے ساتھ ہیں : اردغان
انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ماضِ کی طرح آج بھی ہم فلسطینی ریاست اوربرادر عوام کے ساتھ ہیں۔ صدراردغان نے 29 نومبر یوم یکجہتی فلسطین کے عالمی دن کے موقع پر اس بات کا اظہار کیااور کہا کہ آج بھی ترکیہ فلسطینی ریاست اور اس کی برادر عوام کے ساتھ ہے۔