دوشنبے : قازقستان کے صدر قاسم جومرد توکائیف نے وزارت دفاع کو ہدایت دی ہیں کہ وہ فوج کو جدید اسلحے سے یلس کرنے اور ان کی حربی صلاحتیوں کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے صدارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ توکائیف نے ملکی فوج کو جدید بنانے کے لیے وزارت دفاع کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔ توکائیف نے اس اجلاس مین وزارت دفاع کو ہدایات دیں کہ وہ ملکی فوج کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار کریں۔بالخصوص اس سلسلے میں فوجی کمان اور کنٹرول سسٹم میں ڈیجٹل ٹیکنالوجی کو اپنانے اور جدید اسلحے سے لیس ملکی فوج تیار کی جائے۔