تل ابیب : اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ گیڈی آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے داعش کے سیکڑوں جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے بیرون ملک سرگرم کمانڈر قاسم سلیمانی کے قریب پہنچ گئے تھے۔ قریب تھا کہ ہم انہیں بھی مار ڈالتے۔اسرائیل کے سابق آرمی چیف نے عبرانی اخبار معاریو کو انٹریو دیا ہے۔ ان کا یہ انٹرویو آج جمعہ کے روز شائع کیا جائے گا۔انٹرویو کے اقتباسات میں جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے ایران کے جوہری پروگرام کے خطرات، جوہری معاہدے، شام میں حزب اللہ اور دوسرے ایران نواز گرپوں کے ٹھکانوں پر حملوں اور قاسم سلیمانی کا تعاقب کرنے پر بات کی۔جنرل گیڈی آئزن کوٹ کے انٹرویو کی تفصیلات عبرانی چینل
i24NEWS
نے بھی اپنی ویب سائٹ پر شائع کی ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے بھی ان کے انٹرویو کا خلاصہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے سیاست میں اسرائیلی فوج کی مداخلت کی یادوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ تصویر میں سابق آرمی چیف کو شامل کیا گیا تو سابق وزیراعظم بنجامن نتن یاہو پریشان ہوگئے تھے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں ایران کے خلاف ممکنہ مہم جوئی کے لیے فوج کی تیاریوں اور فوج کی حوصلہ افزائی کی بات بھی کی۔