٭ اسلامک اسٹیٹ ( آئی ایس آئی ایس ) دہشت گرد گروپ نے امریکہ کی جانب سے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی ستائش کی اور اس کو مقدس مداخلت سے تعبیر کیا۔ داعش کا کہنا ہے کہ سلیمانی کی ہلاکت سے ان کے پھر اُبھرنے میں مدد ملے گی۔ سلیمانی قدس فورس نے شامی فوج اور روسی افواج کے ساتھ شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف لڑائی میں حصہ لیا تھا۔
