قاسم سلیمانی کے قتل پر ایران کا رد عمل صرف ایک دکھاوا تھا: سعودی انٹلیجنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل

,

   

ریاض: سعودی انٹلیجنس سرویس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ایران کا رد عمل صرف ایک دکھاوا اور ایک شو ہے۔ ایران نے امریکہ کو اس کی جوابی کارروائی کرنے کی دھمکی بھی دی ہے لیکن ان کے میزائل کچھ ایران کے اندر ہی رہ گئے کچھ عراق کے علاقہ میں گرے اور میز ائل امریکی فوجی کیمپوں میں جاگرے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے حملہ کے بارے میں پہلے ہی عراق حکومت کو آگاہ کرچکا تھا۔ ان حملوں میں امریکی فوج کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ ایران کے فوجی جنرل قاسم سلیمانی بغداد میں امریکی حملہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔