قاضیوں کی من مانی کے خلاف چیرمین وقف بورڈ کو یادداشت پیش

   

محبوب نگر /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلم سماج میں چار نکاح کو لیکر جو غلط استعمال کیا جارہا ہے ۔ اس کے خلاف محمد سلیم صدر ایمان کمیٹی نے عظمت اللہ حسینی ( چیرمین ریاست تلنگانہ وقف بورڈ سے ملاقات کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا ۔ جس میں بتایا گیا کہ اسلام میں ایک مرد کو چار نکاح کرنے کی اجازت عدل و انصاف کی بنیاد پر دی گئی ہے ۔ لیکن معاشرے میں کئی مرد اپنی پہلی بیوی کو مزید جہیز کیلئے ہراساں کرتے ہوئے اسے اپنے معصوم بچوں کے ساتھ کورٹ کچہری کے حوالے کرتے آرہے ہیں اور پھر کسی ایک قاضی کے پاس جاکر اپنا دوسرا تیسرا نکاح کرنے میں مصروف ہیں۔ جوکہ غیر شرعی عمل ہے ۔ باوجود اس کے کوئی بھی قاضی تحقیق کئے بغیر محض اپنے فائدے اپنی جیب گرم کرنے کی غرض سے بیخوف ہوکر وہ ان کا ساتھ دیتے آرہے ہیں۔ جس کی ساری ذمہ داری وقف بورڈ کے اعلی عہدیداروں پر عائد ہوتی ہے اور ایسا بھی نہیں کہ ہم نے اس طرف انہیں توجہ نہیں دلائی ہو ۔ بلکہ پچھلے چار سال میں ڈاوری ہراسمینٹ کیسیس کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹ اور چار نکاح کو لیکر ایمان کمیٹی کا یہ تیسرا میمورنڈم ہے ۔ جس کا آج تک کوئی بھی نتیجہ ہمارے ہاتھ نہیں آیا ۔ اس کے پیش نظر عبیداللہ کوتوال چیرمین میناریٹی فینانس کارپوریشن نے خود چل کر اس کی نمائندگی کی اور عظمت اللہ حسینی سے مطالبہ کیا کہ وہ بلا تاخیر قاضیوں کا ایک اہم اجلاس طلب کرتے ہے ۔ انہیں سخت تاکید کرے ۔ تاکہ مستقبل میں کوئی بھی خواتین اس طرح کے حالات و ناانصافی کاشکار نہ ہوسکے ۔ جس پر وقف بورڈ چیرمین نے تیقن دیا کہ وہ ماہ رمضان کے فوری بعد اس پر عمل آوری کریں گے ۔