قاضی پیٹ کے عرس میں اسپیکر اسمبلی کی شرکت

   

بارگاہ افضلیہ پر چادر گل کی پیشکش، سجادہ نشین خسرو پاشاہ کی جانب سے شاندار خیرمقدم

ورنگل۔ 3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اسپیکر گڈم پرساد نے کہاکہ تلنگانہ ریاست گنگاجمنی تہذیب کا گہوراہے۔یہاں تمام طبقات کے لو گ مل جل کر رہتے ہیں۔ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت میں کرتے ہیں۔انہوںنے حضرت سید شاہ افضل بیابانی ؒ قاضی پیٹ کے سہ روزہ عرس تقاریب میں خصوصی کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔قبل ازیں درگاہ قاضی پیٹ پہنچنے پر حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی الرفاعی المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین و ریاستی چیرمین حج کمیٹی تلنگانہ اور جانشین سجادہ سید محمد بختیار بیابانی نے ان کا شاندار استقبال کیا اور گلدستہ پیش کئے۔اس موقع پر اسپیکر گڈم پرساد نے کہاکہ قاضی پیٹ درگاہ کافی قدیم ہے۔بلا مذہب وملت یہاں لوگ شرکت کرتے ہیں اور فیض پاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بزرگان دین کی محنت اور کاوشوں اور دعائوں کا نتیجہ ہے کہ ملک میں گنگاجمنی تہذیب برقرار ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ خسرو پاشاہ سجادہ نشین کی دعوت پر یہاں تشریف لائے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ریاست تلنگانہ ہمیشہ سے ہی امن کا گہوار ہ رہا ہے۔اس موقع پر اسپیکر نے مختلف درگاہوں کے سجادگان ،اردو صحافیوں سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر حضرت خسرو پاشاہ نے اسپیکر تلنگانہ کو درگاہ کی زیارت کروائی اور دعا کی۔اسپیکر نے اس موقع پر بارگاہ افضلیہ پر چادر گل پیش کیا۔اس موقع پر رکن پارلیمان ورنگل ڈاکٹر کڈیم کاویا ،مقامی ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی ،رکن اسمبلی وردھنا پیٹ کے آر ناگا راجو ،رکن اسمبلی بھوپال پلی گنڈرا ستیا نارئنا ریڈی ،مہا پجاری شیشو ،میئر گنڈو سدھا رانی ،مہاپوجاری شیشو ،میونسپل کمشنر ڈاکٹر اشونی تاناجی واکڑے ،ورنگل کانگریس صدر ایرابیلی سورنا اور دیگر موجود تھے۔ان تمام لوگوں نے بھی درگاہ شریف کی زیارت کی۔اس موقع پر حضرت خسرو پاشاہ نے اسپیکر تلنگانہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مریدین ،معتقدین اور دیگرموجود تھے۔