قانون اسلحہ میں ترمیم کیلئے لوک سبھا میں مسودہ متعارف

   

صرف دو اسلحہ رکھنے کی اجازت، تیسرے ہتھیار کی واپسی ضروری
نئی دہلی۔29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں ایک مسودہ قانون پیش کردیا گیا جس کا مقصد غیر قانونی طور پر اسلحہ بنانے اور رکھنے والوں کو دی جانے والی سزائوں کو مزید سخت بنایا ہے۔ 60 سال قدیم قانون اسلحہ میں کئی ترامیم کی جارہی ہیں۔ کسی لائسنس یافتہ شخص کو فی الحال تین اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے۔ لیکن اس قانون میں ترمیم کے بعد کوئی بھی لائسنس یافتہ شخص موجودہ تین کے بجائے صرف دو اسلحہ رکھ سکتا ہے۔ قانون کی منظوری کے بعد کسی بھی فرد کو اندرون 90 دن اپنا تیسرا ہتھیار حکام یا اسلحہ کے مسلمہ ڈیلر کے حوالے کردینا ہوگا۔